حیدرآباد۔25۔اپریل(اعتماد نیوز)حبیب ملت اکبر الدین اویسی قائد مجلس
لجسلیچر پارٹی نے آج حلقہ اسمبلی کاروان کے مختلف علاقوں میں ریلی کو منعقد
کیا اور عوام سے جگہ جگہ خطاب کی۔ قائد مجلس مقامی مجلسی امیدوار کوثر محی
الدین کی کامیابی کے لئے مہم چلا رہے تھے۔
قائد مجلس کی آمد کے ساتھ
مقامی عوام میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا۔ بڑی تعداد میں عوام نے
قائج مجلس کا والہانہ استقبال کیا اور گلپوشی کی۔ حبیب ملت نے اپنے ریلی کے
دوران عوام سے خطاب کی۔ اور مقامی مجلسی امیدوار کو بھاری اکثریت کے ساتھ
کامیاب بنانے کی اپیل کی۔